وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 366 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ یہ کمی آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اوگرا کی بعض تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 385 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
