زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کراچی میں وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری

زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، جہاں وہ پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئے گی۔سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں مجموعی طور پر چھ وائٹ بال میچز شامل ہیں۔

سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز شامل ہیں جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے۔ یہ میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

اس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلے جائیں گے، جو رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے، جو 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔ادھر پاکستان ویمنز ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ میں ہونے والی تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی۔

Exit mobile version