وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج لاہور میں پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے ایپ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی سہولت فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ ایپ شہریوں کو ان کے اہم دستاویزات کے گم ہونے کی اطلاع فوری اور آسانی سے دینے میں سہولت فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا
