امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، اعلیٰ سطحی مذاکرات کے شیڈول پر تبادلہ خیال

امریکہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران کل اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے شیڈول اور انتظامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

Exit mobile version