آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 796 افغان طالبان کارندے ہلاک ہوئے ، وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ جاری آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک سات سو چھیانوے افغان طالبان کارندے ہلاک اور ایک ہزار تینتالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ دو سو چھیاسی چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ چوالیس چوکیوں پر پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے قبضہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دو سو انچاس ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانے کو تباہ کیا گیا ہے افغانستان بھر میں دہشت گردوں اوران کی معاونت کرنے والے اکاسی مقامات کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب غلام خان سیکٹر میں ایک سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا اور ان کے سینتیس ارکان ہلاک اور اسی سے زائد زخمی ہوئے۔

Exit mobile version