وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید24 پرائمری سٹروک سنٹر30جون تک فنکشنل کرنے کا ہدف مقررکردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری سٹروک سنٹر فیز ٹو کے تحت صوبہ بھر میں سٹروک پیشنٹ کے لئے مزید17 شہرشامل کرنے کی منظوری دے دی

صوبہ بھر میں بننے والے پرائمری سٹروک سنٹر کو قریبی نیورالوجی سنٹر سے منسلک کیا جائیگا، مریضوں کے لئے”سپیشل سٹروک بے” قائم کیا جائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سی ایم سٹروک پروگرام فیز ون کے تحت صوبہ بھر میں مزید 24 پرائمری سٹروک سنٹر 30جون تک فنکشنل کرنے کا ہدف مقررکردیاـپرائمری سٹروک سنٹر میں نیورالوجسٹ اور نیوروسرجن تعینات کیے جائیں گےـ پرائمری سٹروک سنٹرز میں فالج زدہ مریضوں کے فوری علاج کے لئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹریننگ بھی مکمل کر لی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی ایم سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں فنکشنل 15 پرائمری سٹروک سنٹر میں 700 فالج زدہ مریضو ں کو انجکشن لگائے گئے اوروہ زندگی بھر کی معذوری سے بچ گئےـیہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور سروسزہسپتال، میو،گنگا رام اور پنز(جنرل ہسپتال) سٹروک مینجمنٹ سنٹرسروسز فراہم کررہے ہیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیاکہ بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، نارووال، رحیم یارخان، راولپنڈی، سیالکوٹ، بھکر اور لیہ میں بھی پرائمری سٹروک سنٹر فنکشنل ہیں۔

پرائمری سٹروک سنٹر کو قریبی نیورالوجی سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔ پرائمری سٹروک سنٹر میں فالج زدہ مریضوں کے لئے”سپیشل سٹروک بے” قائم کیا جائے گا۔

سی ایم سٹروک کے تحت لاہور کے چار، فیصل آباد اور ملتان کے تین، راولپنڈی کے دو ہسپتالوں میں پرائمری سٹروک سنٹر قائم ہوں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گجرات، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، وہاڑی،جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، ٹی ٹی سنگھ اور خانیوال میں بھی پرائمری سٹروک سنٹر بنیں گےـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری سٹروک سنٹر فیز ٹو کے تحت مزید17 شہرشامل کرنے کی منظوری دے دیـچکوال، پاکپتن، مظفرگڑھ، راجن پور، میانوالی، بہاولنگر، حافظ آباد، چنیوٹ اور لودھراں میں فیز ٹو میں پرائمری سٹروک سنٹر بنیں گے۔

پرائمری سٹروک سنٹر فیز ٹو میں خوشاب، اوکاڑہ، اٹک، ننکانہ صاحب، وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ شامل ہےـ پنجاب میں چار مزید مکینکل تھرومبکٹامی سنٹرز (نیورو سرجری وغیرہ کے لئے جامع سٹروک سنٹر) بنانے کی منظوری دے دی۔ پنز لاہور اور آر آئی سی راولپنڈی میں کمپری ہنسیو سٹروک سنٹر فنکشنل، رحیم یار خان اور دیگر چار شہروں میں بھی جلد فنکشنل ہوں گے۔ ہولی فیملی راولپنڈی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان اور بی وی ایچ بہاولپور میں سٹروک سنٹر بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم سٹروک پروگرام کیلئے ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

سی ایم سٹروک پروگرام کے لئے 12رکنی ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہی ٰخواجہ سلمان رفیق کریں گے۔ سی ایم سٹروک پروگرام کے ایڈوائزری کمیٹی کے پروفیسر قاسم بشیرکنوینر مقررکر دئیے گئے۔

Exit mobile version