نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید بیس بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے اور روزانہ دو جہاز اس آبنائے سے گزریں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ ایران کی جانب سے ایک خوش آئند اور مثبت اقدام ہے جو قابل ستائش ہے۔
ایران کا پاکستانی پرچم بردار مزید بیس جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق
