بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں ہونے والے مقابلوں میں دو گولڈ میڈلز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔
ثروت فاطمہ کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ انہیں ایک ابھرتی ہوئی بین الاقوامی کھلاڑی کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔
کامیابی کے بعد اپنے بیان میں ثروت فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ ان کی مسلسل محنت، لگن اور کھیل سے حقیقی محبت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے اپنی کامیابی اور گولڈ میڈلز کا سہرا اپنے والد اور پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت کو دیا۔
