پاکستان نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جاری عسکری جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔یہ مذمت لبنان کی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کی۔ انہوں نے لبنان کی خودمختاری، یکجہتی اور علاقائی سا لمیت کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کااعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مزید کشیدگی روکنے، انسانی مشکلات کم کرنے اور امن کی بحالی کیلئے لبنان کی کوششوں کی حمایت کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔
پاکستان کی جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جاری عسکری جارحیت کی شدید مذمت
