پاکستان اور اردن کا خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری نہایت اہم ہیں۔

Exit mobile version