نائب وزیراعظم، یواے ای کے وزیرخارجہ کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت خطے میں حالیہ حملوں پر تشویش ظاہر کی اور پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Exit mobile version