ترلائی دھماکے کے شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا، تحقیقات میں اہم پیش رفت

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کے شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ آج ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد چھاپے مارے اور گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ داعش سے تعلق رکھنے والا افغان ماسٹر مائنڈ بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور شدت پسندی کی کارروائیاں افغانستان میں داعش کے نیٹ ورک کے تحت کی گئیں۔

کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔

Exit mobile version