انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کی جو 49ویں اوور میں 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37، فنلے جونز نے 33 اور اولی جونز نے 30 رنز بنائے۔
پاکستانی فاسٹ بولر علی رضا نے 37رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، مومن قمر نے 46رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔جواب میں گرین شرٹس نے 188رنز کا ہدف با آسانی 44ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان انڈر 19 کی جانب سے عثمان خان نے 75 اور احمد حسین نے 47رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
