ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں چھوٹے پاکستانی بینکوں نے ایشیا پیسیفک میں بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والے بینکوں میں شامل ہیں اور سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ مجموعی منافع فراہم کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک آف پنجاب نے 2025 میں 333 اعشاریہ 8 فیصدمجمو عی منافع کمایا، جس کے باعث وہ خطے کے بہترین منافع حاصل کرنے والے بینکوں میں شامل رہا۔ نیشنل بینک آف پاکستان 301 اعشاریہ 3 فیصد مجموعی منافع کے ساتھ پاکستانی پینکوں میں دوسرے مقام پر جگہ بنائی جبکہ عسکری بینک لمیٹڈ 194 اعشاریہ 2 فیصد اور بینک آف خیبر 177 اعشاریہ 4 فیصد کے منافع کے ساتھ مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 3 اعشاریہ 8 ارب امریکی ڈالر ہے، نے 143 فیصد ریٹرن ریٹ ریکارڈ کیا۔ مکرمہ بینک نے 140 ملین امریکی ڈالر کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے ساتھ 119 فیصد ریٹرن ریٹ فراہم کیا، جبکہ فیصل بینک جس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 500 ملین امریکی ڈالر ہے، نے 115 فیصد مجموعی منافع فراہم کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا بینچ مارک کے ایس ای-100 اسٹاک انڈیکس مسلسل تیسرے سال بڑھا، جس کی وجہ بہتر معاشی اشاریے، مالی نظم و نسق اور سیاسی استحکام رہا۔ انڈیکس نے 2025 میں 51 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور سال کے اختتام پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معیشت نے10 اعشاریہ 5 فیصد ترقی کی، جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 10 اعشاریہ 4 فیصد تھی۔ اسی طرح مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ 2 فیصد رہی، جو 2024 میں 12 اعشاریہ 6فیصد تھی ۔
اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ انٹیلی جنس کے تجزیے میں شامل ٹاپ ٹین میں سے نصف سے زیادہ بینکوں کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ایک ارب ڈالر سے کم تھی۔ جبکہ مجموعی طور پر ٹاپ ٹین بینکوں میں چھ بینک پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
