صدر اور وزیراعظم کی ’تیمور ویپن سسٹم‘ کے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستان ایئر فورس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں صدر اور وزیراعظم نے پاکستان ایئر فورس کی جانب سے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ کی یہ کامیابی قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کی بھی عکاس ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید ہتھیار ملکی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں اور ایسی کامیابیاں قوم کے اعتماد اور حوصلے کو مزید بلند کرتی ہیں۔

Exit mobile version