نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج آذربائیجان کے وزیر معیشت مکائل جباروف سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں پاکستان میں آذربائیجان کی دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان۔آذربائیجان تعاون کو مستحکم بنانے میں اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایک مؤثر اور واضح طریقۂ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے تحت پاکستان کی معیشت کے متعین شعبوں میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔
