محسن نقوی کا نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے وسائل میں اضافے کے لیے منصوبہ طلب

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (این پی ایف) کے وسائل میں مزید اضافے کے لیے ایک جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے دورے کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیر داخلہ نے زور دیا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک متحرک اور فعال ادارہ بنایا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال ملک بھر سے دس انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو پولیس سے متعلق کورسز کے لیے بیرونِ ملک اسکالرشپ پر بھیجا جائے گا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پندرہ کانسٹیبلز کے بیٹوں یا بیٹیوں کی تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی جو پاکستان کی اعلیٰ جامعات میں داخلہ حاصل کریں گے۔
اسی طرح ہر سال ایس پی/ایس ایس پی رینک کے پانچ افسران کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے بیرونِ ملک اسکالرشپ پر بھیجا جائے گا۔

Exit mobile version