وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آج صبح اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ داخلہ نے انڈر پاس کے اطراف مزید شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس بدھ کے روز ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے عوام کو آمد و رفت میں نمایاں سہولت ملے گی اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے وزیرِ داخلہ کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیرِ داخلہ کا اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ
