پاکستان اور برازیل کے مابین لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کے تحت پاکستان اور برازیل نے لائیو اسٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعتوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

دونوں ممالک نے گوشت کی پروسیسنگ، فیڈ لاٹ فربہ کاری (Feedlot Fattening) اور ٹریس ایبلٹی سسٹم میں بہتری کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی جدید خطوط پر ترقی کے لیے برازیل کی جدید جینیٹکس اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

لائیو اسٹاک اور ڈیری شعبے میں اصلاحات نہ صرف ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی برآمدات کو بھی نئی تقویت فراہم کریں گی۔

ایس آئی ایف سی کی فعال کاوشوں کے باعث لائیو اسٹاک اور گوشت کے شعبے کو عالمی سطح پر نئی شناخت، مسابقتی صلاحیت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہو رہا ہے۔

Exit mobile version