پاکستان کا یمن میں سعودی قیادت کی امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ 

 پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو بھی سراہا اور یمن کی قومی وحدت اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا۔ترجمان نے تمام یمنی فریقین سے کہا کہ وہ تعمیری اور نیک نیتی کے ساتھ ایک جامع سیاسی حل کے حصول کے لیے بات چیت کریں، جو طے شدہ اصولوں پر مبنی ہو۔

Exit mobile version