اعلیٰ سطحی سرکاری وفد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش روانہ

 وزیراعظم شہباز شریف کے ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا۔وفد میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری، وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ، اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شامل ہیں۔

وفد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات، جمہوریت کے استحکام میں کردار، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرے گا۔اس موقع پر وفد مرکزی قیادت، پارٹی کارکنان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایتیوں سے بھی ملاقات کرے گا۔

تقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری وژن، عوامی فلاح کے لیے اقدامات اور عزمِ کار کو اجاگر کیا جائے گا۔وفد خصوصی دعا کی تقریب میں بھی شریک ہوگا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، منتخب نمائندے اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے۔

Exit mobile version