صدرِ مملکت آصف علی زرداری، جو چار روزہ سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں، نے نجف اشرف میں حضرت علیؓ کے روضۂ اقدس پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
صدرِ مملکت نے کوفہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسجدِ کوفہ میں نوافل ادا کیے اور حضرت علیؓ سے منسوب گھر پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے نجف اور کوفہ کے منتظمین اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں، جن میں گورنر نجف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے نجف اور کوفہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
یہ بھی پڑھیے
-
صدرِ مملکت کا پاکستان اور عراق کے درمیان پائیدار تعاون پر زور -
مستقبل کے رہنماؤں کو علمی و فکری چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت دینا ناگزیر ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز -
وزیراعظم کا قومی ترقی کے لیے سیاسی ہم آہنگی پر زور، پی ٹی آئی سے مذاکرات کی پیشکش برقرار -
پراپرٹی قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب -
انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان -
انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
