نائب وزیراعظم کا مستقبل کی صنعت کے طور پر آئی ٹی کی اہمیت پر زور

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے آئی ٹی کی برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان کے لیے خاطر خواہ ریونیو اور زرمبادلہ کے ذخائر پیدا کرنے کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

نائب وزیراعظم نے مستقبل کی صنعت کے حصے کے طور پر آئی ٹی اور متعلقہ شعبوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ اور اس کی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

Exit mobile version