صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط زرعی شعبہ ناگزیر ہے۔کسانوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے لاکھوں پاکستانی خاندانوں کی آمدنی کا ذریعہ اور قومی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک ان کی بہتر رسائی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔
