قومی غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت اور اس کی پراسسنگ کیلئے بڑا علاقائی مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت ہے۔اسلام آباد میں ساتویں قومی زیتون فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری درجے کے زیتون کی کاشت کیلئے پاکستان کی آب و ہوا انتہائی موزوں ہے۔
پاکستان کے زیتون کے شعبہ کی ترقی کیلئے اطالوی حکومت کی امداد کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی فنی امداد بھی فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے اس منصوبے کیلئے دو کروڑ یورو کی بھی منظوری دی ہے۔
