پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے منگل تک صوبہ بھر میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ایک بیان میں پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان کاٹھیا نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں’ حفاظتی ماسک پہنے اور حادثات میں کمی کیلئے اپنی گاڑیوں میں سموگ لائٹس کو یقینی بنائیں۔
نیشنل ہائی ویز و موٹر وے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ سموگ لائٹس استعمال کریں’ محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور صبح دس بجے سے لیکر شام چھ بجے کے درمیان دن کی روشنی میں سفر کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
