چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی پیر سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آئندہ ماہ 12 جنوری کو جاری کی جائیں گی، جبکہ انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 24 جنوری کو منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
-
بنگلہ دیش کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا -
وزارت مذہبی امور نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، سردار محمد یوسف -
آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے درمیان آئینی توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ -
نائب وزیراعظم کی آئندہ سال ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے بین الوزارتی رابطوں پر زور -
پاکستان کا تاریخی خلائی سفر، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد -
حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے، وزیراعظم
