وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے صدر اور بین الاقوامی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کے ساتھ اشک آباد میں واقع یادگارِ غیرجانبداری (Monument of Neutrality) کا دورہ کیا۔
اس موقع پر یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں رہنماؤں نے عالمی امن اور غیرجانبداری کے اصولوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم "سالِ امن و اعتماد 2025”, "بین الاقوامی یومِ غیرجانبداری” اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔
