ملک بھر میں آج ووٹرز کا قومی دن منایا جا رہا ہے تاکہ ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، الیکٹورل شمولیت میں اضافہ کیا جائے اور ہر شہری کے ووٹ کی قدر کے بارے میں شعور بیدار کیا جا سکے۔
یہ دن پاکستان میں پہلی عام انتخابات کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 7 دسمبر 1970 کو منعقد ہوئے تھے۔
ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور مؤثر جمہوریت کے لیے شہریوں کی فعال اور معنی خیز شرکت انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیے
-
عالمی ترقیاتی کوششوں کے مرکز میں موسمیاتی انصاف اور بین الاقوامی قانون کا احترام ہونا لازمی ہے، پاکستان -
صدر زرداری کا پولینڈ کے تاریخی تعلقات کو کثیر جہتی شراکت داری میں بدلنے پر زور -
پاکستان اور برطانیہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ -
وزیراعظم کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تمام جاری منصوبوں کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت -
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مکالمے کے فروغ اورکشیدگی میں کمی لانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف -
پاکستان کے آبی حقوق کو متاثر کرنے کی ہر کوشش کےسنگین نتائج برآمد ہوں گے، اسحاق ڈار
