صدر اور وزیراعظم کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں فتنۂ خوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیانات میں دونوں رہنماؤں نے بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۂ خوارج کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر فورسز کے حوصلے اور بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز کا عزم اس فتنے کے مکمل خاتمے تک برقرار رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت ملک سے ہر طرح کی دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Exit mobile version