شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سترہ اضلاع کے افراد میں تین سو ساٹھ ٹن کھجوریں تقسیم کی ہیں۔مرکز نے یہ کھجوریں نیشنل اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور اس کے شراکت دار اداروں پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے تقسیم کیں۔یہ کھجوریں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سترہ اضلاع میں تقسیم کی گئیں جن میں بونیر، سوات، پلاس، مانسہرہ، چارسدہ، پشاور، بنوں، باجوڑ، کرم، خضدار، سوراب، کچھی، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، جھل مگسی اور کوئٹہ شامل ہیں۔شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کی جانب سے انسانی ہمدردی کا یہ اقدام پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے سعودی عرب کے مضبوط اور مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
