پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 15 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور کرغزستان نے آج کان کنی اور جیوسائنسز، توانائی، زراعت، سیاحت، سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی، کسٹم، آلات جراحی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں پندرہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ان میں سے ایک معاہدہ بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے سے متعلق ہے۔

ایک مفاہمتی یادداشت علاقائی رابطے کیلئے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال کے شعبے میں تعاون پر مبنی ہے۔جمہوریہ کرغز کی وزارت خارجہ کی سفارتی اکیڈمی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نے بھی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

 

Exit mobile version