پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل سے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ تمام میچز کاکسز بازار کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، جہاں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
سیریز کے میچز 3، 5، 7، 10 اور 12 نومبر کو شیڈول ہیں، جبکہ تمام مقابلوں کی لائیو اسٹریمنگ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگی، جس سے شائقین گھر بیٹھے اپنی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
سیریز سے قبل پاکستان کی کپتان ایمان نصیر اور بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمان نصیر نے کہا کہ ہمارا اسکواڈ متوازن ہے، پیسرز اور اسپینرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سیریز کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔
اپنی قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایمان نصیر نے اعتراف کیا کہ کپتانی ان کے لیے ایک چیلنج ہے، تاہم ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ انہیں اعتماد دیتی ہے۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 کی نوجوان کرکٹرز اس سیریز میں بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27: پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان نویں نمبر پر -
ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی -
انگلینڈ نے پاکستان کو لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی -
ڈیان پیری نے مونٹیری اوپن کا ٹائٹل جیت لیا -
پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے دورے پر روانہ -
جو ٹیم کے لیے اچھا ہے وہی کھیلےگا، بابر اعظم
