صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہاز سیف کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی مشن پاکستان اور سری لنکا کی گرمجوش اور دیرینہ دوستی کا عملی ثبوت ہے۔پاک بحریہ کے جہاز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جو سیلابی پانی میں گھر جانے کے باعث منقطع ہو گئے تھے۔ امدادی سامان میں ہنگامی خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا شامل تھیں۔
صدرِ مملکت کا سری لنکا میں پاک بحریہ کی جاری امدادی سرگرمیوں کو خراجِ تحسین
