پاکستان اور چین کی مشترکہ عسکری مشقیں ‘وارئیر-9’ کا آغاز

پاکستان اور چین کی مشترکہ عسکری مشقیں ‘وارئیر-9’ کا آغاز ہو گیا ہے۔یہ نویں ایڈیشن دونوں ممالک کی طرف سے ہر سال منعقد کی جانے والی دوطرفہ انسداد دہشت گردی مشقوں کی سلسلے کی کڑی ہے، جو پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کی علامت ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ مشقیں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر مرکوز ہیں اور اس کا مقصد عسکری ہم آہنگی کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور جدید جنگی حکمت عملی کے بہترین تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون دیرینہ اور اعتماد پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد ہے۔ورئیر-9 مشقیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے مشترکہ عزم کو دہراتی ہیں۔

مشق کے افتتاحی تقریب میں کور کمانڈر منگلا، پیپلز لبریشن آرمی کے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان ژیاؤمنگ اور پاکستان و چین کے دیگر سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

Exit mobile version