حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معصوم اور بے گناہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

Exit mobile version