ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، زرعی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کے دوران ڈپٹی وزیراعظم نے پاک۔کینیڈا تعلقات کی مثبت سمت اور جاری اعلیٰ سطحی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے اہم کردار کو بھی سراہا۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین کینولا کی پاکستان درآمد میں معاونت پر ڈپٹی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریکو ڈیک منصوبے پر بیریک گولڈ کی پیش رفت اور دیگر کینیڈین کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیے
-
پاکستان کا توانائی کے شعبے میں ترک کردار پر اظہار اطمینان -
قیصر شیخ نے چنیوٹ میں سہولت بازار کا افتتاح کر دیا -
ہائی نان-پاکستان زرعی تعاون کے فروغ سے مشترکہ تحقیق میں نئی کامیابیاں حاصل -
پاکستان اور نائیجیریا کا دوطرفہ اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار -
پاکستان نے ملائیشیا کو گوشت برآمد کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی -
پاکستان،متحدہ عرب امارات کا اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کا اعادہ
