وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور پنجاب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کی بہتری کے لیے مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں دونوں وزراء کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران میٹرو بس سروس کو مزید موثر، جدید اور اسٹیشنز کی حالت کو بہتر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر مفصل گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ میٹرو بس روٹ میں توسیع سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس سے روزانہ ہزاروں مسافر استفادہ کرتے ہیں۔دونوں جانب سے عوام کی سہولت اور اسموگ میں کمی کے لیے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد میں تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں متعارف کرائی گئی ہیں اور ان کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جا رہا ہے۔
-
پارلیمنٹ کے تقدس کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا: ایاز صادق -
قیدیوں سے ملاقاتیں صرف قانونی مشاورت کے لیے ہوتی ہیں،عطا اللہ تارڑ -
کرغزستان کے صدر کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کے جائزے کیلئے اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس -
قوم متحد ہو تو وہ مودی سمیت ہر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے، بلاول بھٹو -
عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، وزیر اطلاعات -
لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب
