پاکستان کا توانائی کے شعبے میں ترک کردار پر اظہار اطمینان

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں آف شور اور آن شور توانائی کی تلاش کے منصوبوں میں ترک پیٹرولیم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ترک سفیر عرفان نظیروٗلو سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ترک وزیرِ توانائی اور ان کے وفد کے دورۂ پاکستان کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل، الپارسلان بائرقدار، ایک اہم ترک منرل کمپنی سمیت وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ترک وزیرِتوانائی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور مری انرجیز کی ترک پیٹرولیم کے ساتھ شراکت پاکستان اور ترکی کے درمیان عالمی سطح پر توانائی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔

Exit mobile version