قیصر شیخ نے چنیوٹ میں سہولت بازار کا افتتاح کر دیا

وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے آج چنیوٹ میں سہولت بازار کا افتتاح کیا۔دورہ کے دوران وزیر نے سہولت بازار کے مختلف اسٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا معائنہ کیا۔قیصر احمد شیخ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی عملی اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے بروقت اشیاء کی فراہمی، قیمتوں کا استحکام اور سہولیات کی بہتری جیسے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ صوبے میں ریلیف پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور سہولت بازار مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Exit mobile version