وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کے جاری منصوبوں کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ منصوبے ممکنہ حد تک جلد مکمل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی اور دباؤ کم ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے آئندہ ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
-
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 61ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی -
چیف جسٹس کا نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں ضلعی عدلیہ کے اہم کردار پر زور -
وزیر صحت کا ملک بھر میں نظام صحت بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ -
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت -
پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدرکو اسناد سفارت پیش کردیں -
لاہور میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس
