سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سینیٹ اٹلی کی سینیٹ اور دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ پارلیمانی روابط بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
اسلام آباد میں اطالوی کھانوں کے ہفتہ کے سلسلے میں منعقدہ گالا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مسلسل تعاون سے جمہوری شراکت داری، معاشی روابط اور ثقافتی فہم مزید مستحکم ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی برادری نے اٹلی میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
-
ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی پر پاکستان پُرامید، مگر محتاط ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر -
احسن اقبال کی اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر کام تیز کرنے کی ہدایت -
اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، طلال چوہدری -
پاکستان کا مذہبی عدم برداشت میں اضافے پر اظہارِ تشویش -
وزیر اطلاعات و نشریات کی ڈیجیٹل خطرات سے شہریوں کے تحفظ کے لیے قومی سائبر سیکیورٹی و سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز -
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
