قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ملکی معیشت کے استحکام میں ٹیکسٹائل صنعت کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔
ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں جمعہ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ، بیجوں کے معیار کی بہتری، جدید آبپاشی نظام اور زرعی تحقیق کے فروغ کے بغیر ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی ممکن نہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف ٹیکسٹائل صنعت مضبوط کریں گے بلکہ مجموعی معاشی ڈھانچے کو بھی تقویت دیں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت صنعتوں اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ برآمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیے
-
احسن اقبال کا ٹرانسپورٹ روٹس کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زور -
2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ، طریقہ کار طے -
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور پٹرول سستا -
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی لندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز سے ملاقات -
چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال -
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
