گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ 2025 پیش کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایوارڈ اس سال ’’اسلام اور اقلیتیں‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب کو دیا گیا، جو خورشید احمد ندیم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض محمود کی مشترکہ کاوش ہے۔ یہ کتاب رحمت للعالمین اتھارٹی کی جانب سے شائع کی گئی ہے جس میں پاکستان میں اقلیتوں کے آئینی حقوق، مساوات، سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام سے متعلق اہم مباحث شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی نے معاشرے میں کردار سازی، بین المذاہب احترام اور امن کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اتھارٹی کے زیر اہتمام ’’رحمت للعالمین اقلیتی کلب‘‘ اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
اس موقع پر خورشید احمد ندیم نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، انصاف اور باہمی احترام ریاستی و مذہبی دونوں حوالوں سے بنیادی اصول ہیں اور انہی اقدار کا فروغ قومی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
تقریب میں موجود اہم علمی و سماجی شخصیات نے خورشید احمد ندیم اور ڈاکٹر ریاض محمود کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی تعلیم، تربیت اور اعلیٰ سماجی اقدار کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
-
صدر آصف علی زرداری کی کینیڈا کے قومی دن پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار -
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ، پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا -
پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کا مینڈیٹ برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے پر زور -
بھارت کے الزامات مسترد، افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں قانونی اور متناسب تھیں: دفتر خارجہ -
نوجوانوں کی تربیت کے لیے 15 ارب روپے مختص، یوتھ بزنس و زرعی قرض پروگرام سے 12 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے: رانا مشہود -
اوورسیز پاکستانی قیمتی سرمایہ ہیں، ان کے فلاحی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے، وزیراعظم
