ہانگ کانگ میں کھیلے گئے ہانگ کانگ سُپر سکسز 2025 کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ عباس نے صرف 11 گیندوں پر دھواں دار 52 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صمد نے 13 گیندوں پر 42 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ کویت کی جانب سے بھاوسر نے 2 اوورز میں 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 5.1 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھاوسر نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 12 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے، جبکہ ادریس نے 8 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے معاذ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سماد نے آخری اوور میں ایک گیند پر ایک وکٹ حاصل کر کے میچ ختم کیا۔
اس شاندار فتح کے ساتھ پاکستان نے ہانگ کانگ سُپر سکسز 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ ٹیم کے کھلاڑیوں عباس، صمد اور صمد کی آل راؤنڈ کارکردگی پاکستان کی فتح میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ عباس آفریدی کو فائنل کا پلیئر آف میچ قراردیا گیا۔
-
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کل سے کراچی بلیوز اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائیگا -
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ بنگلہ دیش روانہ -
پاک فوج کا کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد -
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی -
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا -
ڈویژنل پبلک اسکول و کالج راولپنڈی میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 کی تقریبات شاندار انداز میں شروع
