لاہور میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سہیل احمد عظمی تھے۔ انہوں نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں انہوں نے پاکستان نیوی اور پاکستان رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے رسمی لباس میں مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض پاکستان رینجرز سے سنبھال لیے۔
یہ بھی پڑھیے
-
وزیر داخلہ کی پولیس کو تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے ہدایت -
صدر مملکت کی شمالی کوریا کے 78ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد -
پاکستان کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی اشیاء پر برطانوی پابندی کا خیرمقدم -
مین لائن-1 ریلوے منصوبے پر اہم پیش رفت، ڈیزائن اگلے ماہ تک مکمل کرنے کی کوشش -
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران اور واشک میں 11 دہشت گرد ہلاک -
خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: سید یوسف رضا گیلانی
