ملک بھر میں اتوار کے روز قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش اتوار کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ۔مشرق کے شاعر کے لقب سے مشہور علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی آفاقی شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور 1930 میں اپنے تاریخی خطبۂ الہٰ آباد میں قیامِ پاکستان کا تصور پیش کیا۔
علامہ اقبال کے اس خطبے نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح سمت اور الگ قومی شناخت دی جس کی بنیاد پر قیامِ پاکستان ممکن ہوا۔اتوار کے روز لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی۔دوسری جانب، اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر “محمد اقبال: مشرق کے عظیم شاعر” کے عنوان سے خصوصی تقریب منعقد کی۔تقریب کا آغاز “کامَن ہیروز” کے عنوان سے تصویری نمائش کے افتتاح سے ہوا۔
-
بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی -
وزیراعظم شہباز شریف کا تین روزہ سرکاری دورۂ کرغزستان آج سے شروع ہوگا -
مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس آج استنبول میں ہوگا -
حکومت نوجوانوں کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے: رانا مشہود -
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک -
مسلم لیگ ن کے صدر کی اے جے کے وزیراعظم سے ملاقات، 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈا پیش
