وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، پولیس تربیت، آفات سے نمٹنے، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلکایا سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیرِاعظم نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر ترکی کے مضبوط اور غیر متزلزل مؤقف کو سراہا اور خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری امن مذاکرات میں ترکی کی معاونت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کے لیے نیک تمناؤں اور گرمجوش سلام کا پیغام پہنچایا۔
ترکی کے وزیرِ داخلہ نے پرتپاک استقبال پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا اور صدر اردوان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون، انٹیلی جنس کے تبادلے اور آفات سے نمٹنے کے شعبے میں مزید اشتراک کی ترکی کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔
-
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے مکمل احترام کا مطالبہ -
صدر مملکت کی بھوٹان کو قومی دن پر مبارکباد -
این ڈی ایم اے نے فلسطینی عوام کے لیے 27ویں امدادی کھیپ کی روانہ کردی -
احسن اقبال کا انسانی وسائل کی ترقی پر زور -
پاکستان اور روس کا باہمی تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار -
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے: عطا اللہ تارڑ
