وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کے سالے جاوید چٹھہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو ملک میں داخلی سلامتی سے متعلق تازہ ترین اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے وزارت داخلہ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تاجکستان کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے -
دوشنبے: نائب وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات -
وزیراعلیٰ پنجاب نے 120 ماڈل ویلج بنانے کیلئے آزمائشی منصوبے کی منظوری دے دی -
حکومت قومی سلامتی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے: رانا ثنا اللہ خان -
پاکستان اور قطر کا دوطرفہ تعاون اور سکیورٹی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق -
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہید
