پاکستان نے میزبان ملک کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات استنبول میں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی وفد جو واپسی کے لیے تیار تھا، اب استنبول میں مزید مذاکرات کے لیے قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن کو ایک اور موقع دینے اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان کا مرکزی مطالبہ یہ ہوگا کہ افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔ذرائع کے مطابق، پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
-
وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کے درمیان ملاقات -
ریاست مخالف عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا: خواجہ آصف -
ایاز صادق کا غزہ میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار -
پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے پر پوری طرح توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر -
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 16ویں بنی یاس فورم میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے -
